Live Updates

تحریک انصاف کی سانحہ بہاولپور پر قوم سے عید سادگی سے منانے کی اپیل ،حکومت سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ

اتوار 25 جون 2017 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) تحریک انصاف نے سانحہ بہاولپور پر قوم سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے واقعہ کو انتہائی تکلیف قرار دیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین روز کے دوران کوئٹہ، پارا چنار اور بہاولپور میں اڑھائی سو سے زائد انسانی جانیں دہشت گردی اور حادثے کی نذر ہوئیں ا س پر پوری قوم صدمے میں ہے، انہوں نے عوام سے عید الفطر سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ تخریب کاری کا بھی ہو سکتا ہے اسلئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :