چیچہ وطنی، چور ایک گھر سے طلائی زیوارت اور قیمتی سامان لے گئے

اتوار 25 جون 2017 17:20

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) چور ایک گھر سے طلائی زیوارت اور قیمتی سامان لے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق نواحی گائوں 110/7-Rمیں مشتاق احمد کے گھر کی چھت کو نقب لگا کر خالد وغیرہ چارافراد نے گھر سے طلائی زیورات ، نقدی وغیرہ مالیت دو لاکھ تین ہزار روپے چوری کر لیااور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :