15سالہ نوجوان نے ایک منٹ میں 31بارامریکی فٹ بال فیلڈ گول کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اتوار 25 جون 2017 17:20

15سالہ نوجوان نے ایک منٹ میں 31بارامریکی فٹ بال فیلڈ گول کر کے عالمی ریکارڈ ..
جارجیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) جارجیا سے تعلق رکھنے والے 15سالہ نوجوان نے ایک منٹ میں 31بارامریکی فٹ بال فیلڈ گول کر نے کا شاندار مظاہرہ کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست جارجیا سے تعلق رکھنے والے پندرہ سالہ پارکر ہنون نامی لڑکے کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے ایک منٹ میں 31بار امریکی فٹبال فیلڈ گول کر نے کا شاندار مظاہرہ کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک منٹ میں 28بار امریکی فٹ بال فیلڈ گول کا تھا جسے ایڈم نامی کھلاڑی نے اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :