بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، سرتاج عزیز

افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے ، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان ، افغانستان اور چین کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی آئل ٹینکر حادثے میں انسانی جانی ضیاع پر دکھ ہے ، مشیر خارجہ دہشت گردی کیلئے پاکستانی کردار کو سراہتے ہیں، دہشت گردی عالمی امن اور خطے کے لیے نقصان دہ ہے، پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے، دورہ انتہائی کامیاب رہا اور مستقبل میں اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے، چینی وزیر خارجہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے ہوالے سے پاکستان کے اقدامات کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے، مشترکہ پریس کانفرنس

اتوار 25 جون 2017 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) مشیر وزیراعظم برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے ، افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے ، چینی وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار سرتاج عزیز نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ، سرتا ج عزیز نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان افغانستان اور چین کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ چینی وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں مختلف امور پر چینی وزیر خارجہ سے بات چیت ہوئی ہے علاقائی سیاسی امور کے علاوہ سٹریٹجک امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے چین اور پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کو مشترکہ مفاد قرار دیا ہے افغانستان کے مہاجرین کی رضا کارانہ طو رپر واپسی کی کوششیں جاری ہیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے آئل ٹینکر حادثے میں انسانی جانی ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے وزیر خارجہ نے دہشت گردی کیلئے پاکستانی کردار کو سراہا ہے دہشت گردی عالمی امن اور خطے کے لیے نقصان دہ ہے۔ دونوں ملکوں کا خطے میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سٹریٹجک تعاون بڑھانے پر بات ہوئی ہے۔

یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا اور مستقبل میں اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک ایک نئے عزم کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ سی پی کے منصوبوں پر دونوں ممالک نے اعتماد کا اظہار کیا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے چین کو تفصیلی طور پر بریف کیا گیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کی لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ مستحکم تعلقات پاکستان کی اولین پالیس ہے چینی باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے پر چین کے وزیر خارجہ نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ چین کے وزیر خارجہ نے کہاکہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے ہوالے سے پاکستان کے اقدامات کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان بھات سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا حامی ہے تاہم یہ تعلقات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں ہم ہمسایہ ممالک کی مدد کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں چین کے و زیر خارجہ دوسرے ممالک کے معاملہ پر چین اپنی پالیسی عدم مداخلت پر کاربند ہے۔ کسی ملک کے اندرونی عماملات میں مداخلت نہیں کرتے تاہم ثالث کا رول ادا کر سکتے ہین انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے مستحکم تعلقات کے حامی ہیں۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ اب تک سی پیک کے مکمل ہونے والے میونئل پر پر چین نے اعتماد کا اظہار کیا ہے چینی وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کے موقف سے آگاہ ہونا چاہیے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک پر پاکستانیکاوشوں کو سراہتے ہیں دونون ممالک کا جنوبی ایشیاء میں سٹریٹجک تعاون پر بات ہوئی چین افغانستان میں مفاہمتی عمل کی تائید کرتا ہے چینی وزیر خارجہ کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدام کی تعریف کی۔