وزیراعظم نواز شریف نے عید الفطر لندن مرکزی مسجد میںادا کی

سانحہ احمد پور شرقیہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کیلئے خصوصی دعا بھی کی دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے،افغانستان کے صدر سے امن کیلئے بات چیت ہوئی تھی صورتحال بہتر ہورہی ہے، احمد پور شرقیہ بہاولپور کے حادثے کے آحوالے سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے رابطے میں ہوں، میاں نواز شریف

اتوار 25 جون 2017 17:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے عید الفطر لندن کی مرکزی مسجدمیں ادا کی جبکہ وزیراعظم نے سانحہ احمد پور شرقیہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم جو سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لندن گئے تھے انہوں نے اتوار کے روز اپنے بیٹے حسن اور حسین نواز کے ہمراہ لندن کی مرکزی مسجد مین نماز عید ادا کی اس موقع پر وزیراعظم لوگوں سے گلے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد بھی دی جبکہ سانحہ احمد پور شرقیہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے خصوصی دعا بھی کی بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ردالفساد جاری ہے۔

(جاری ہے)

دہشت ردی کو ختم کرنا ہے ہم نے آپریشن شروع کیا آئل ٹینکر ہادثہ اپنی نوعیت کا بڑا حادثہ ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے افغانستان کے صدر سے امن کیلئے بات چیت ہوئی تھی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں احمد پور شرقیہ بہاولپور کے حادثے کے آحوالے سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے رابطے میں ہوں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کم ہورہے ہیں جس جذبہ کے تحت کام ہورہا ہے اس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے صدر سے بات ہوئی یہ کچھ باتون پر ہم نے اور کچھ پر انہوں نے عمل کرنا ہے مختلف سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ بہاولپور واقعہ سے متعلق شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔