اسلام آباد،ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،تین شدیدزخمی

نہ مارگلہ ک علاقہ ایف ایٹ فورکاغان روڈ پرٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ ساتھی شدیدزخمی ہوگیا

اتوار 25 جون 2017 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدیدزخمی ہوگئے ۔تھانہ مارگلہ ک علاقہ ایف ایٹ فورکاغان روڈ پرٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ ساتھی شدیدزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ جارج مسیح نے پولیس کوبتایاکہ مدعی کابیٹاتیمورمعہ آصف موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ ایف ایٹ فورکاغان روڈ کے پاس تیزرفتارکارنمبر560ای ڈی جسے سلیم نامی ڈرائیورچلارہاتھا،نے ٹکرماردی۔

حادثے میں مدعی کابیٹاتیمورموقع پر دم توڑگیاجبکہ آصف شدیدزخمی ہوگیاہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تھانہ رمناکے علاقہ پروجیکٹ موڑپر ٹریفک حادثے میں کارسوارشفیق اورساتھی لطیف شدیدزخمی ہوگیا۔آئی نائن پولیس کوواحدبخش نامی شہری نے بتایاکہ مدعی کی رشتہ دار خاتون مسماة وزیربی بی نائنتھ ایونیوروڈ کراس کررہی تھی کہ کوسٹرنمبر8813اے جے کے نے اسے کچل دیاجوموقع پر دم توڑگئی۔

متعلقہ عنوان :