کوئٹہ, نامعلوم افراد کی فائرنگ لیویز اہلکار قتل

اتوار 25 جون 2017 17:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو قتل کر دیا یہاں آمدہ اطلاعا ت کے مطابق گزشتہ روز جھل مگسی کے علاقے گنداوہ میں پتری کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے لیویز اہلکار کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ۔