وڈھ، ایف سی چیک پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرنیوالے دو حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار ،سیکورٹی ذرائع

اتوار 25 جون 2017 17:51

وڈھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے میں چیک پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کرنے والے دو حملہ آوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق وڈھ کے علاقے ایف سی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی تاہم موثر جواب کارروائی کے نتیجے میں 2دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیاہے جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کیاگیاہے بلکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :