چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپائو اور صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپائو کا بہاول پور آئل ٹینکر حادثے میں درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور اسے قومی سانحہ قرار دیا

اتوار 25 جون 2017 18:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپائو اور صوبائی چیئرمین و صوبائی سینئر وزیر سکندر حیات خان شیرپائو نے بہاول پور میں آئل ٹینکر پر آگ لگنے کے واقعے میں درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیتی پیغام میں انہو ںنے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی اور شہید ہونے والے افراد کی مغفرت کے لئے الله تعالیٰ سے دعا کی ہے ۔مصیبت کی اس گڑی میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ پوری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مقامی سطح پر اقدامات کی اشد ضرور ت ہے