چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپائو اور صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپائو

عوام کو عید الفطر کی مبارکباد ،الله تعالیٰ ایسے خوشی کے مواقع باربار عوام کو عطا فرمائے، قوم کیلئے دعا

اتوار 25 جون 2017 18:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپائو اور صوبائی چیئرمین و صوبائی سینئر وزیر سکندر حیات خان شیرپائو نے عید الفطر کے مقدس موقع پر عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے الله تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ ایسے خوشی کے مواقع باربار پرسکون ماحول میںعوام کو عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

نماز عید کے بعد ایک پرہجوم تقریب کے دوران عوام کو مبارک باددیتے ا انہوں نے کہا کہ ایسی مذہبی تقاریب عوام میں یک جہتی ، بھائی چارے اور اجتماعی خوشیوں کے لئے نہایت اہم ہوتے ہیں جن میں عوام ایک دوسرے سے مل کر خوشیاں بانٹتے ہیں، ہم الله تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ معاشرے میں پرامن ماحول عطا فرمائے اور عوام ان اجتماعی تقریبات سے صحیح معنوں میںلطف اندوز ہوں ۔ انہو ںنے عوام کو باری باری مبارک باد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر خوشیاں بانٹنے کی روایات جاری رکھیں ۔ قبل ازیں انہوں نے اپنے گائوں شیرپائو میں عوام کے ساتھ عید الفطر کی نماز باجماعت ادا کی اور قوم و ملک کی ترقی اور خوشحالی اور قومی شہداء کے لئے اجتماعی دعا کی ۔