مسلح ڈاکووںاور پولیس کے درمیان فائرنگ ، تین ڈاکو ہلاک 4فرار

اتوار 25 جون 2017 18:30

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) مشروب ساز فیکٹری میںڈکیتی کی کوشش کرنے والے مسلح ڈاکوئںاور پولیس کے درمیان فائرنگ ، تین ڈاکو ہلاک 4فرار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دیپالپور میں 4ڈاکوئوں نے ایک مشروب ساز فیکٹری میں ڈکیتی کی کوشش کی جہاں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائر نگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا اور ڈاکو ئوں کا ایک ساتھی زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے تما م تر مصروفیات ترک کر کے دیپالپور پہنچ گئے جہاں انہوں نے واقعہ کی تفصیلات کے بارے میںمعلومات حا صل کی اور ڈی ایس پی دیپالپور عبدالقدوس کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ہدایت دی کہ 24گھنٹے کے اندراند ر مفرور ڈاکوئوں کو گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اہلکار نے غفلت برتی تو محکمہ پولیس میں اسکی کوئی گنجائش نہیں ہوگی جس پر ڈی ایس پی دیپالپور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے اسی دوران جب پولیس زخمی ڈاکو کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لے کر جا رہی تھی کہ پل سوبھارام کے قریب ملزم کے 6مسلح ساتھیوں نے اپنے زخمی ساتھی کو چھڑوانے کیلئے پو لیس وین پر اند ھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت کچھ فائر کئے کچھ دیر بعد فائرنگ رک گئی پولیس پارٹی نے حفاظتی جیکٹ اور سرچ لائٹ کی مددسے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھوڑے فاصلے پر جا کر دیکھا توایک نامعلوم ڈاکوکی لاش پڑی تھی جبکہ دوسرا ساتھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہلاک ہو گیا جبکہ باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دریں اثناء سوڈھیکی کے مقام پر تین ڈاکوئوں نے میاں عابد نامی شخص سے موٹر سائیکل چھین لی جس کی اطلاع وائر لیس پر ہوئی ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے فور ی ایس ایچ او حویلی لکھا کو حکم دیا کہ چھینی گئی موٹر سائیکل کسی واردت میں استعمال ہو سکتی ہے اس لئے ان ڈاکوئوں کی گرفتاری میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جس پر ایس ایچ اوحویلی لکھا نے نفری لے کر ملزمان کا تعاقب شروع کیا جو پل شہامندعلاقہ تھانہ بصیرپورپہنچ کر ملزمان موٹر سائیکل پھینک کر پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے قریبی فصل مکئی میںداخل ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت کچھ فائر کیے کچھ دیر بعد فائرنگ رک گئی پولیس پارٹی نے حفاظتی جیکٹ اور سرچ لائٹ کی مددسے ملزمان کی تلاش شروع کردی تو تھوڑے فاصلے پرنامعلوم ڈاکوکی لاش پڑی تھی جسکی بعد میں شناخت فیصل عر ف فیصلی کے نام سے ہوئی جوکہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلا ک ہوا جس کے پاس سے پسٹل 30بور اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ دیگر نامعلوم ڈاکو رات کی تاریکی اور فصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوئے گئے مفرور ڈاکو کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او حسن اسد علوی نے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ مفرور ڈاکو ئوںکو جلداز جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :