عیدالفطر کے موقع پر قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خان کا پیغام

اتوار 25 جون 2017 18:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خان نے عید الفطر کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا یہ دن مسلمانوں کے لئے رمضان المبارک کے بابرکت اور مقدس ماہ کے بعد مسرت ،محبت ،اخوت اور باہمی اتفاق و اتحاد کا پیغام لے کر آتا ہے۔

(جاری ہے)

آج کے دن ہمیں یہ عہد بھی کرنا ہے کہ ہم نے یک جاں دو قالب ہو کر اسلام کی سر بُلندی ، پاکستان کی سلامتی اور عوام کی خوشحالی کے لئے باہمی جدوجہد کا آغاز کریں۔

ہمیں اُن شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے وطن عزیز کی بقاء اور حرمت کے لیے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا اور بالخصوص اُن کے عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کو اس خوشی کے موقع پر اپنے ساتھ شامل رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :