تحر یک انصاف والے سمجھتے ہیں ’’داغ تواچھے ہوتے ہیں ‘رانا ثناء اللہ خان

عمران خان اقتدار میں آنے کیلئے وقت آنے پر آصف زرداری کو بھی گلے لگا سکتا ہے ‘سارے کر پٹ اور چور لوگوں کیلئے تحر یک انصاف محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے مکر اسکے باوجودعمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا اور آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی ‘گفتگو

اتوار 25 جون 2017 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف والے سمجھتے ہیں ’’داغ تواچھے ہوتے ہیں ‘عمران خان اقتدار میں آنے کیلئے وقت آنے پر آصف زرداری کو بھی گلے لگا سکتا ہے ‘سارے کر پٹ اور چور لوگوں کیلئے تحر یک انصاف محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے مکر اسکے باوجودعمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا اور آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ تحر یک انصاف اور عمران خان کی سیاست میں عزت اور اخلاقیات نہیں اقتدار اہم ہے اسی وجہ سے تحر یک انصاف نے چوروں کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اگر چوروں کی وجہ سے تحر یک انصاف پر داغ لگے اور انکے اقتدار میں آنے کا منصوبہ کامیاب ہوجائے تو داغ تواچھے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کو کسی سے کوئی خطر ہ نہیں ملک میں نہ صرف حکومت آئینی مدر پوری کریگی بلکہ آنیوالی حکومت بھی لیگ کی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :