برطانیہ میںخاتون نے اپنی گاڑی عیدا لفطر منانے والے شہریوں پر چڑھا دی، 2بچوں سمیت 6افراد زخمی

اتوار 25 جون 2017 18:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) برطانیہ کے علاقے نیو کاسل میںخاتون نے اپنی گاڑی عیدا لفطر منانے والے شہریوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ،پولیس نے خاتون ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق نیو کاسل کے علاقے میں تین بچوں سمیت چھ افراد اس وقت زخمی ہوئے جب ایک گاڑی سپورٹس کمپلیکس کے باہر ان پر چڑھ گئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ عید منا رہے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک بچہ شید زحمی ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی لوگوں پر چڑھانے والی ایک 42 سالہ خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے۔نیو کاسل کے سپورٹس سینٹر کے باہر سینکڑوں افراد عید منا رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جہاں تک مجھے لگتا ہے کہ یہ خاتون جو نماز پڑھ کر باہر نکلیں وہ جانے لگیں تو ان کا گاڑی ان کے قابو میں نہیں رہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب گاڑی رکاوٹ عبور کر کے لوگوں پر چڑھی ہے تو ہر طرف افرتفری تھی، ہر ایک چیخیں مار رہا تھا۔ایمبولینس سروس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ چھ افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔نیو کاسل سے منتخب ممبر پارلیمنٹ نے ٹویٹ میں کہا 'بہت افسوس ہوا۔ میں ان کی خوشیوں میں کچھ دیر قبل شریک تھی اور وہاں ہر کوئی بہت خوش تھا۔

متعلقہ عنوان :