وزیر اعلیٰ کا احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے حادثے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی و اظہار تعزیت ، زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت پنجاب حکومت اور میری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمی افراد کے ساتھ ہیں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،وزیر اعلی ، حادثے کی تحقیقات کا حکم ، رپورٹ طلب

اتوار 25 جون 2017 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے قریب قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر کے حادثے کے باعث خوفناک آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے -وزیر اعلی نے محکمہ صحت اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اس المناک حادثے میںزخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے -وزیر اعلی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور میری تمام تر ہمدردیاں سانحہ احمد پور شرقیہ کے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں اورجن کے پیارے اس المناک حادثے میں دنیا سے چلے گئے ہیں،ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے کہا کہ انتہائی المناک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیںاور میں ذاتی طور پر ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہوں -