لاہور،سی آئی اے پولیس نے دہشت گردی کی وارداتوں میں ممکنہ طور پراستعمال ہونے والا غیر قانونی ایمونیشن برآمد کر کی2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 25 جون 2017 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) سی آئی اے پولیس لاہور نے دہشت گردی کی وارداتوں میں ممکنہ طور پراستعمال ہونے والا غیر قانونی ایمونیشن برآمد کر کی2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق سی سی پی اولاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ڈویژنل ایس پیز آپریشن وانویسٹی گیشن ونگ اور ایس پی سی آئی اے کو شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی ۔

ایس پی سی آئی طارق الٰہی مستوئی نے ان احکامات کے تحت جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کیلئے سی آئی اے ونگ کی مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دی۔ ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ کی سربراہی میں جو پولیس ٹیم تشکیل دی گئی اس پولیس ٹیم نے شیراکوٹ میں ناکہ بندی کی اور دوران چیکنگ سوزوکی پک اپ نمبری1701 جو کہ بظاہر مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی تھی کے جبکہ خفیہ خانوں کو چیک کیا گیا تو اس کے خفیہ خانوں سے پسٹل 9MM کی 4700 اور پسٹل 30 بور کی 42800 گولیاں برآمد کر کے اس گاڑی میں سوارملزمان نور جان اور انور شاہ کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یہ گاڑی خادم حسین نامی شخص سے پشاور سے لیکر آرہے تھے اور اس کی سپلائی لاہور میں دینی تھی ۔ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی نے اسلحہ سپلائی کرنے والے خطرناک ملزمان کو گرفتار کرنے اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کرنے پر ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ اورپولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :