ماہ رمضان میں عوام کے جان ومال کے تحفظ جیسے اقدامات میں عمدہ کارکردگی پر سندھ پولیس کو شاباش

سندھ پولیس سمیت صوبے کے تمام شہریوں کو شوال المکرم کا چاند مبارک ہو‘آئی جی سندھ

اتوار 25 جون 2017 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عوام کی جان ومال کی حفاظت/رمضان المبارک کے دوران فول پروف سیکیورٹی اقدامات اور اس تناظر میں عمدہ کارکردگی پر سندھ پولیس کو سراہتے ہوئے شاباش کا پیغام دیا ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ پولیس جاری سیکورٹی امور کے تسلسل میں عیدالفطر کی نماز اورابتدائی تینوں ایام میں عوام کی جان و مال کی سلامتی کے ضمن میں مجموعی کاوشوں کے تحت تمام تر اقدامات کو غیر معمولی بنائیں گے۔

آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کے افسران و جوانوں و دیگر عملے کو شوال المکرم کے چاند کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہدائے سندھ پولیس کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے جائیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کچھ دیر عید کی خوشیاں شیئر کریں تاکہ شہدائے پولیس کے ورثاُ خوشیوں کے لمحات میں خود کو ہر تنہا محسوس نہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کو میں سیلوٹ کرتا ہوں ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ اس عید کو صوبائی سطح پر شہدائے پولیس کے نام کیا جائے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ چاند رات اورعیدالفطر کے ابتدائی تینوں ایام میں پبلک مقامات بشمول شاپنگ سینٹرز، عید بازاروں، ساحل سمندر ، تفریحی پارکس، چڑیا گھر، سنیما ہالز، فاسٹ فوڈز چینز، ہوٹلز وغیرہ اور انکے اطراف میں پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ ، ریکی ، نگرانی ، ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و بروقت شیئرنگ/فالونگ وغیرہ جیسے اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور موُثر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :