زائد کرایہ وصول کرنے اور اوور لوڈ بسوں ویگنوں کے خلاف کارروائی، دو لاکھ سے زائد جرمانہ، متعدد بسیں ویگنیں ڈرائیوں سمیت تھانوں میں بند

اتوار 25 جون 2017 22:10

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) عوامی شکایات اور کمشنر ساہیوال کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ آر ٹی اے اوکاڑہ رانا محسن غلام صابر اور ڈی ایس پی ٹریفک میاں طارق جاوید نے لاری اڈا ،بائی پاس ،چوک دیپالپور اور دیگر مختلف شاہراہوں پر عید سے قبل زائد کرایہ وصول کرنے اور اوور لوڈ بسوں ویگنوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو لاکھ سے زائد نقد جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد بسوں ویگنوں کے ڈرائیوروں کو گاڑیوں سمیت تھانوں میں بند کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے جبکہ متعدد مسافروں کو گاڑیوں کے ڈرائیوں اور کنڈیکٹروں کی جانب سے زائد وصول کیے جانے والا کرایہ بھی واپس کروا دیا ۔

متعلقہ عنوان :