سی پی او فیصل آباد کی عیدالفطر کی سیکیورٹی کے حوالہ سے ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ‘ ون ویلنگ کرنے والوں سے ہر گزرعایت نہیں برتی جائے

اتوار 25 جون 2017 22:10

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے چاند رات اور عید کے آخری روز تک کیلئے اہم شہرائوں ، عوامی مقامات اورزیادہ رش والی جگہوں کی سیکیورٹی کے حوالہ سے پولیس لائنز کمپلیکس میں میٹنگ کی ،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز رانا محمد معصوم ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ رضا ،ایس پی لائل پور ٹائون علی وسیم ،ایس پی مدینہ ٹائون ملک جمیل ظفر ،ایس پی جڑانوالہ نجیب اللہ پندرانی ،ایس پی صدر محمد ذوالفقار ، ایس پی اقبال ٹائون سید علی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ ڈیوٹی لگانے کا مقصد بڑھتے ہوئے رش میں خرید و فروخت کیلئے آنے والے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

تمام ملازمان اپنی ڈیوٹی چاق وچوبند ہوکر سرانجام دیں گے اور اپنے گردونواح پر نظر رکھتے ہوئے عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے تمام مشکوک افراد پر کڑی نظررکھی جائے گی ۔

سی پی او فیصل آبادنے کہا کہ تمام افسران وملازمان ہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں گے تاکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ بہتر طریقہ سے کیا جا سکے۔ ہلٹربازی کرنے والے افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ، ون ویلنگ کرنے والے افراد کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے ۔ کوئی بھی شخص ون ویلنگ کرتا پکڑا گیا تو اسے پابند سلاسل کیا جائے گا ۔

ون ویلنگ کے حوالہ سے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔ ایس پیز اور ڈی ایس پیز تمام ڈیوٹی کو بار بار چیک کرنے کے پابند ہونگے ۔ کسی بھی علاقہ میں اگر ون ویلنگ کی خلاف ورزی پائی گئی تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ عید الفطر کی ڈیوٹی کے حوالہ سے سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے کہا کہ تمام ملازمین بر وقت اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر پہنچنے کے پابند ہونگے ، محرر اور ایس ایچ اوز ان کو ڈیوٹی پر بھجوانے کے ذمہ دار ہونگے ۔

اگر کسی بھی پوائنٹ پر تعینات ملازمین وقت پر نہ پہنچیں تو متعلقہ محرر کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر نے کہا کہ رمضان ڈیوٹی پلان کے مطابق بہت اچھی چل رہی ہے میں روزانہ کی بنیاد پر دن اور رات کے اوقات میں ڈیوٹی چیک کرتا ہوں تمام افسران و ملازمان بہت اچھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں آئندہ دو روز بھی اسی طرح اپنی ڈیوٹی کو سرانجام دیں ،کمی نفری کو پورا کرنے کیلئے جوڈیشل ملازمین کو بھی لائن میں پابند کرلیا گیا ہے ،جوروزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر میں ناکہ بندی کریں گے اسی طرح عید کے روز مختلف مقامات پر سیکورٹی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ،مساجد ،کھلے مقامات اور خاص طور پرمنارٹیز کی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں ، عید کے تینوں دن پبلک پلیسز ،پارکس اور تفریحی مقامات کی ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے تمام ڈیوٹی کو چیک کرنے کیلئے میں نے اپنے دفاتر سے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جو مختلف ٹائونز میں ناکہ بندی اور پیٹرولنگ کرنیوالے ملازمین کو چیک کریں گے ، سبز نمبر پلیٹ،کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کو مزید تیز کیا جائے، قبرستانوں کی ڈیوٹی کو مزید بڑھایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :