بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے‘ (آج) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

اتوار 25 جون 2017 22:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کے دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیںجہاں وہ (آج) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی نیوزچینل کے مطابق مودی امریکی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ مفادات، اقتصادی ترقی و خوشحالی کے فروغ، انڈوپیسیفک ریجن میں سکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دیگر امور پر بات ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پانچ گھنٹے تک طویل ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ دو روزہ دورے میں بھارتی وزیر اعظم امریکہ کی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔