صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر اوباما نے ایکشن کیوں نہیں لیا‘صدر ٹرمپ

اتوار 25 جون 2017 22:30

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیشرو باراک اوباما پر الزام لگایا ہے کہ انہیں امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں معلوم تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ باراک اوباما کو نومبر کے انتخابات سے کافی پہلے ان الزامات کے بارے میں معلوم ہوچکا تھا لیکن پھر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ان کا یہ بیان واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون شائع ہو نے کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوباما کو گذشتہ اگست میں ہی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے براہ راست ملوث ہونے کی معلومات حاصل ہو گئی تھیں۔صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت سے متعلق امریکہ میں اعلی سطح کی جانچ چل رہی ہے لیکن صدر ٹرمپ انتخابات کے دوران کسی بھی طرح کی روسی مداخلت سے انکار کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ اوباما کو گذشتہ برس اگست کے اوائل میں ہی روسی حکومت کے ذرائع سے پتہ چل گیا تھا کہ صدر پیوٹن انتخابات کو متاثر کرنے کے لیے ایک سائبر مہم سے منسلک ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ انتخابات کے دوران ہیلری کلنٹن کو نقصان پہنچایا جا سکے اور ٹرمپ کو کامیاب بنانے میں مدد کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :