چنیوٹ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

اتوار 25 جون 2017 22:50

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) چنیوٹ پولیس نے دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ دوران سرچ آپریشن 150 سے زائد گھروں کی تلاشی اور چار سو سے زائد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پرچنیوٹ پولیس نے گزشتہ رات ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن میں ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اورایلیٹ کی ٹیموںنے حصہ لیا۔ دوران سرچ آپریشن150 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔دوران سرچ آپریشن چارسو سے زائد مشکوک اشخاص کی بائیو میٹرک ڈیوائس سے چیکنگ ہوئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے۔ بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے پر 25 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا اور بعد از تصدیق چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :