حکومت بلوچستان اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی

اتوار 25 جون 2017 23:00

کوئٹہ۔25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2017ء) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے المناک سانحہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوس ناک حادثے پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ حکومت بلوچستان اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسپیکر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دُعا کی ہے۔