وزیر اعظم نواز شریف کے بہاولپور پہنچنے کے بعد ان کو سانحہ احمد پور شرقیہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
وزیر اعظم کا سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے 20,20 لاکھ روپے اور حادثہ کے زخمیوں کو 10،10 لاکھ روپے دینے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو نوکریاں دینے کا اعلان
پیر 26 جون 2017 13:20
(جاری ہے)
سانحے میں140 سے زائد افراد جاں بحق اور 125 زخمی ہوئے۔کمشنر نے بتایا کہ حادثہ کے بعد شروع کئے جانے والا ریسکیو آپریشن کو پانچ گھنٹے میں مکمل کر لیا گیا تھا جس میں چار فوجی ہیلی کاپٹرز،1122کی 34 اور ایدھی کی 25 ایمبولنسز نے حصہ لیا۔
بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ایسے واقعات کو مثال بناناچاہیے تاکہ آئندہ درست اقدامات کیے جائیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حادثے کے ذمے داروں کا تعین کیا جائیگا اور دیکھا جائیگا کہ ٹرک کا معیار کیسا تھا۔اس موقعے پر انہوں نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے 20,20 لاکھ روپے اور حادثہ کے زخمیوں کو 10،10 لاکھ روپے دینے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو نوکریاں دینے کا بھی اعلان کیا اور ساتھ ہی سانحے میں جاں بحق افراد کیلئے دعا بھی کرائی۔اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف دورہ لندن مختصر کرکے وطن پہنچ گئے۔ وطن واپسی پر وزیر اعظم بہاولپور سرکٹ ہاوس پہنچے جہاں سے انہوں نے احمد پور شرقیہ میں حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور حادثے کی تحقیقات کرانیکا فیصلہ بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.