صدر مملکت ممنون حسین نے نماز عید فیصل مسجد میں ادا کی،سانحہ احمدپور شرقیہ کے پیش نظر عید سادگی سے منانے کا اعلان

پیر 26 جون 2017 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے نماز عید وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی ۔نماز عید کے بعد ملک میں امن و سلامتی اور ملک و عوام کی خوشحالی کی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسیٰن نماز عید کے بعد لوگوں سے گھل مل گئے اور ان سے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا ۔اس موقع پر صدر مملکت نے سانحہ احمدپور شرقیہ کے پیش نظر سادگی سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے روز ایوان صدر روایت کے بر خلاف تہنیت کے لئے نہیں کھولا جائے گا ۔انھوں نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرین کے دکھ میں شریک ہونے اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے عوام سے بھی عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ۔

متعلقہ عنوان :