جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس کا پہیہ رواں دواں رہا،روایتی ٹیکسی سروس کی اجارہ داری ختم ہو گئی

پیر 26 جون 2017 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2017ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس کا پہیہ رواں دواں رہا۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے عید کے موقع پر روایتی ٹیکسی سروس کی اجارہ داری ختم ہو گئی، عید کے موقع پر جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آّباد کے درمیان سفر کرنے والوں نے میٹرو بس پر سفر کو ترجیح دی جبکہ گرد و نواح اور تفریحی مقامات پر جانے کیلئے آن لائن ٹیکسی سروس سے بھی بھرپور استفادہ کیا۔ روایتی ٹیکسی کے زائد کرایوں سے عاجز شہریوں نے معیاری سفری سہولیات میں اضافہ پر سکھ کا سانس لیا۔

متعلقہ عنوان :