یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن کا سرچ انجن گوگل کو 2 ارب 0 4کروڑ یوروز کا ریکارڈ جر مانہ

منگل 27 جون 2017 17:00

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن نے سرچ انجن گوگل کو 2 ارب 40کروڑ یوروز کا ریکارڈ جر مانہ عائد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن کے سربراہ مارگیٹ ویسٹیگر نے بتایا کہ گوگل نے اینٹی ٹرسٹ رولز کی خلاف ورزی کی اور اپنی شاپنگ سروس دے کر غیرقانونی کام کیااور اپنی مصنوعات کو برتر قرار دیا ۔ یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن نے گوگل کو اپنا طرز عمل ٹھیک کرنے کے لئے 90 دن کی مہلت دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :