عید کے روز اور رات گئے باران رحمت کا نزول، موسم خوشگوار ہوگیا

منگل 27 جون 2017 19:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) وفاقی دارالحکومت اور اس کے مضافات میں عید کے روز اور رات گئے باران رحمت کے نزول سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جڑواں شہروں کے باسیوں نے نماز عید کے بعد خاندان کے افراد کے ساتھ تفریحی مقامات میں دن گزارا۔ چند روز سے گرمی اور حبس کے بعد چاند رات اور عید کی نماز کے وقت بارش نے عید دوبالا کردی۔

(جاری ہے)

بارش نے بچوں اور گھریلو خواتین کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں اور عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد خوشگوار موسم اور خوشگوار موڈ کے ساتھ تمام دن عید ملنے ملانے اور سیروتفریح میں گزارا۔ اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی اور دیگر مضافاتی علاقوں سے بھی بڑی تعداد مارگلہ کی پہاڑیوں کے خوبصورت مناظر دیکھنے اسلام آباد پہنچ گئے اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریحی مقامات کی خوب سیر کی۔ عید کے موقع پر لیک ویو پارک، مرغزار چڑیا گھر، پلے لینڈ، ایف نائن پارک، روز اینڈ یاسمین گارڈن، شاہدرہ ویلی، چھتر پارک، انقرہ پارک، دامن کوہ اور مارگلہ ہلز کے پرفضاء مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے اہل خانہ کے ہمراہ پکنک اور عید کی خوشیاں مناتے دکھائی دیئے۔

متعلقہ عنوان :