سکھر اور اس کے گردو نواح میں گرد آلود تیز ہواؤںکا طوفان، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا

منگل 27 جون 2017 21:10

سکھر۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2017ء) سکھر اور اسکے گردو نواح میں عید کے دوسرے روز بھی گرد آلود تیز ہواؤںکا طوفان آیا، منگل کی شام چلنے والی تیز ہواؤں نے گرمی کی شدت کا زور ٹوٹ گیا،سخت گرمی سے ستائے ہوئے لوگوں نے موسم کو بھرپور طور پر منایا ، سکھر ڈویژن میں موسم ابر لود رہا اور بعض مقامات پر بجلی کڑکتی رہی۔

(جاری ہے)

تیز ہواؤں کے باعث بعض درختوں اور سائین بورڈ ز کو نقصان پہنچا، جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔ محکمہ موسمیات اور قدرتی آفات کے تحفط کے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بارشوںکا الرٹ جاری کیا ہے اور حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :