وینز ویلا ،ْپولیس کے ہیلی کاپٹر سے سپریم کورٹ پر بمباری کرنے کی کوشش ،ْ صدر نے دہشتگردانہ حملہ قرار دیدیا

امن کے دفاع کیلئے اپنی تمام مسلح فوج کو فعال کر دیا ہے ،ْ دہشتگرد حملہ کر نے والے کو جلد پکڑ لینگے ،ْ صدر کا خطاب ہیلی کاپٹر اڑانے والے آسکر پیریز کی لوگوں سے مجرمانہ حکومت کے خلاف کارروائیاں کرنے کی اپیل

بدھ 28 جون 2017 11:51

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے کہاہے کہ پولیس کے ایک ہیلی کاپٹر سے ملک کی سپریم کورٹ پر بمباری کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ان کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے والی ویڈیوز میں ہیلی کاپٹر کو دارالحکومت کراکس کے مرکزی علاقے میں منڈلاتا ہوا دیکھا گیا جس میں بعد میں دھماکے کی آواز سنائی دیتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ایک فوجی افسر آسکر پیریز اڑا رہے تھے۔ حکومت کے مطابق فوجی افسر آسکر پیریز نے پولیس کے ہیلی کاپٹر کو اپنے قبضے میں کر لیا تھا اور پھر اسے دارالحکومت کے اوپر اڑایا۔صدر مدورو نے اپنے صدارتی محل سے خطاب میں کہا کہ میں نے امن کے دفاع کیلئے اپنی تمام مسلح فوج کو فعال کر دیا ہی،ْ جلدی یا دیر سے ہم اس ہیلی کاپٹر کو اور ان افراد کو جنھوں نے یہ دہشت گرد حملہ کیا ہے انھیں پکڑ لیں گے۔

(جاری ہے)

ادھر ہیلی کاپٹر اڑانے والے آسکر پیریز نے ایک بیان جاری کر کے لوگوں سے مجرمانہ حکومت کے خلاف کارروائیاں کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فوجی ملازمین، پولیس اور ایسے عام شہریوں کا اتحاد ہیں جو توازن چاہتے ہیں اور جو اس مجرم حکومت کے خلاف ہیںابھی اس واقعہ میں کسی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ۔یاد رہے کہ وینزویلا کے صدر کے خلاف کئی ماہ سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور ان مظاہروں میں اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :