پاک فوج کی کامیابی ; بی ایل اے کے اہم کمانڈرز نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 جون 2017 12:43

پاک فوج کی کامیابی ; بی ایل اے کے اہم کمانڈرز نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28جون 2017ء) : پاک فوج کو آپریشن رد الفساد کے تحت بڑی کامیابی ملی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے اہم کمانڈرنے اپنےساتھیوں سمیت پاک فوج کے سامنے ہتھیارڈال دئے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بی ایل اے کا کمانڈر عبدالرسول عرف استاد عرف بورجان دہشت گردی میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

اور اس کے گروہ نے پسنی، کلانچ، دشت اور مند میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں کیں۔پاک فوج کی جانب سے کیے جانے والے متعد آپریشنزاورریاستی رٹ کی بحالی کے پیش نظر بی ایل اے کے کمانڈرز نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایل اے کے اہم کمانڈر کے ہتھیار ڈالنے سے پسنی، کلانچ، دشت اور مند میں امن کے قیام میں مدد حاصل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :