فلمسٹار ثناء نے عید الفطر پر 9شوز میں شرکت کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

نور کی دو شوز کی میزبانی کے ساتھ دو شوز میں بطور مہمان بھی شرکت ،گلوکاری کا مظاہرہ بھی کیا

بدھ 28 جون 2017 13:31

فلمسٹار ثناء نے عید الفطر پر 9شوز میں شرکت کر کے ریکارڈ قائم کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) فلمسٹار ثناء نے عید الفطر کے تین دن پی ٹی وی سمیت مختلف نجی ٹی وی چینلز کے 9شوز میں شرکت کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ااداکارہ ثناء نے عید الفطر کے تین روز کے دوران دیگر فنکاروں کی نسبت سب سے زیادہ شوز میں شرکت کر کے اپنی مقبولیت ثابت کر دی ہے ۔ انہوں نے تین روز کے دوران پی ٹی وی سمیت مختلف نجی ٹی وی چینلز کے 9شوز میں بطور مہمان شرکت کی۔ علاوہ ازیں فلمسٹار نور نے دو شوز کی میزبانی کے ساتھ دو شوز میں بطور مہمان بھی شرکت کی اور گلوکاری کا مظاہرہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :