Live Updates

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی ، کہف لواریٰ اور امین الحق کی عید الفطر کے پہلے روز یاسین آباد کے شہداء قبرستان کا دورہ

عظیم احمد طارق ، ڈاکٹر عمران فاروق ، ناصر حسین شہید،عارف حسین شہیداور دیگر حق پرست شہداء کی قبروںپر حاضری دی

بدھ 28 جون 2017 13:44

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی ، کہف لواریٰ اور امین الحق کی عید الفطر کے پہلے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، کہف لواریٰ اور رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے عید الفطر کے پہلے روز یاسین آباد کے شہداء قبرستان کا دورہ کیا اور شہید تحریک عظیم احمد طارق ، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق ، ناصر حسین شہید،عارف حسین شہیداور دیگر حق پرست شہداء کی قبروںپر حاضری دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ، ٹائون آرگنائزر اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ رابطہ کمیٹی نے حق پرست شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی ۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات