پاکستان نے حزب المجاہدین سربراہ پر امریکی پابندیاں مسترد کردیں
پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے،عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں کی معترف ہے، کشمیری 7 دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے‘ ترجمان دفتر خارجہ
بدھ 28 جون 2017 13:48
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری گزشتہ 7 دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشتگرد قرار دینا ناانصافی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، انسانی حقوق کے اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں ان مظالم کو ریکارڈ کیا ہے، گزشتہ ایک سال میں بھارتی قابض افواج نے وادی میں مظالم میں اضافہ کیا، ہزارو ں معصوم کشمریوں کو پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کردیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز نے خواتین کی آبرو ریزی، ماورائے عدالت قتل اور کشمیریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا، ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کے گھروں کو تباہ کرنا، انہیں حبس بے جا میں رکھنا اور بنیادی حق سے محروم رکھنا قابض افواج کا معمول ہے۔ترجمان دفتر خارجہ بولے کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیری اپنے مقاصد کے حصول کیلئے پٴْرعزم ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.