بھارتی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ،سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار

یاتریوں کا اٹاری ریلوے اسٹیشن پر بھارتی سرکار کے خلاف احتجاج ،ہر صورت میں پاکستان جائیں گے ،سکھ یاتری

بدھ 28 جون 2017 13:59

بھارتی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار ،سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) بھارتی سر کار نے اپنی روایت اور ہٹ دھرمی کو برقرار ر کھتے ہوئے ایک بار بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ، سکھ یاتریوں کو اٹاری ریلوے اسٹیشن پر مودی سرکار کے خلا ف احتجا ج و نعرے بازی غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی سکھ یاتریوں نے پاکستان میں سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سالانہ برسی کی رسومات میں شرکت کیلئے بذریعہ ریلو ے پاکستان نے کی بھارتی سرکار سے اجازت مانگی تھی جس پر بھارتی سرکار نے اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہر کرتے ہوئے ماضی کی طر ح اس بار بھی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس پر بھارتی سکھ یاتری اٹاری ریلوے اسٹیشن پر طیش میں آگئے اور مودی سرکاری کے خلاف شدید احتجاج و نعرے بازی کی سکھ یاتریوں کو کہنا تھا کہ سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میںشرکت کیلئے ہر صورت پاکستان جائیں پاکستانی سرکار ہمیں ہر سال فول پروف سیکورٹی فراہم کر تی ہے تو پھر ہمیں پاکستان جانے سے کیوں روکا جارہا ہے ادھر پاکستان میں بھی متروکہ وقف املاک نے بھی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی صورت میں فل پروف سیکورٹی فر اہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی