دہشت گردی کی فہرست پر قطر سے مذاکرات نہیں ہوں گے،الجبیر

انتہا پسندی کی معاونت ترک کرنے کا فیصلہ قطر کو کرنا ہے ، سعودی وزیر خارجہ کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 28 جون 2017 13:59

دہشت گردی کی فہرست پر قطر سے مذاکرات نہیں ہوں گے،الجبیر
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو دہشت گردوں کے حوالے سے دی گئی فہرست پر کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔ دوحہ کو فہرست میں دیے گئے اداروں اور افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے ساتھ تعاون ختم کرنا ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے دورے کے دوران واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ گیند قطر کے کورٹ میں ہے۔

(جاری ہے)

دوحہ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ عرب ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کی فہرست کے مطابق عمل درآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی حمایت ترک کرتا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ "قطر کا سفارتی بائیکاٹ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دوحہ اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرتا۔ عرب ممالک دہشت گردوں کیحوالے سے قطر کو دی گئی فہرست پر کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔ قطری حکومت کو عرب ممالک کی طرف سے پیش کیے گئے تیرہ مطالبات پر ہرصورت میں عمل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :