فرانسیسی صدر کا امریکی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ

ایمانویل ماکروں کی ٹرمپ کو دورہ فرانس کی دعوت، شام میں کیمیائی حملے کا مل کر جواب دیں گے،امریکا اور فرانس کا اتفاق

بدھ 28 جون 2017 14:04

فرانسیسی صدر کا امریکی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) امریکی اور فرانسیسی صدور نے شام میں کسی بھی ممکنہ کیمیائی حملے کا مل کر بھرپور طریقے سے جواب دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ دونوں رہ نماؤں نے شام کے بحران کے حل کے لیے جاری مساعی کو آگے بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے فرانسیسی ہم منصوب ایمانویل ماکروں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں شام میں ممکنہ کیمیائی حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور میکروں شام میں کیمیائی حملے کا مل کر جواب دینے پر متفق ہیں۔ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 14 جولائی کو فرانس کے قومی دن کی مناسبت سے فوجی پریڈ میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دورہ پیرس کے بارے میں غور کررہے ہیں۔فرانسیسی ایون صدر کے مطابق صدر ماکروں نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو چودہ جولائی کو قومی دن کی فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے دعوت دہرائی۔ یہ تقریب ایک ایسے وقت میں منعقد کی جائے گی جب پہلی عالمی جنگ میں فرانس کے ساتھ امریکی شمولیت کے ایک سو سال مکمل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :