شام: داعش کے زیر انتظام جیل پر فضائی حملہ، 42 قیدی ہلاک

بدھ 28 جون 2017 14:04

شام: داعش کے زیر انتظام جیل پر فضائی حملہ، 42 قیدی ہلاک
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) شام میں داعش کے زیر قبضہ ایک قصبے المیادین میں واقع جیل پر فضائی حملے میں بیالیس قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے کے بارے میں یقین کیا جاتا ہے کہ یہ امریکا کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے کیا ہے جبکہ اتحاد کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اس واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔رصد گاہ کے مطابق المیادین میں واقع ایک عمارت پر فضائی بمباری کی گئی تھی اور وہاں موجود قیدی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔داعش اس عمارت کو ایک جیل کے طور پر استعمال کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :