حزب المجاہدین کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں،صدر آزاد کشمیر

مپ مودی گٹھ جوڑ عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ثابت ہو گا۔ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکہ دیا ،سردارمسعود خان

بدھ 28 جون 2017 14:04

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ حزب المجاہدین کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، تنظیم صرف اور صرف مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے سرگرم ہے۔

(جاری ہے)

حزب المجاہدین نے کشمیر کے باہر کبھی کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی اس کا کسی دہشت گرد گروپ سے کوئی تعلق رہا ہے۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ ٹرمپ مودی گٹھ جوڑ عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ثابت ہو گا۔ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکہ دیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ ہونے کے باوجود ہماری قربانیوں کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی قابض بھارتی فوج کر رہی ہے۔ امریکہ کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی کو نظر انداز کر کے آزادی پسندوں کو دہشت گرد قرار دینا عالمی انسانی اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔