آئی سی سی ٹی 20کی تازہ رینکنگ جاری ،عماد وسیم دنیا کے نمبر ون بالر بن گئے

نیوزی لینڈ پہلے ، انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ، پاکستان تیسر ے نمبر پر براجمان

بدھ 28 جون 2017 14:07

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2017ء) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بالنگ کے شعبے میں قومی ٹیم کے اسپنرعماد وسیم دنیا کے نمبر ون بالر بن گئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ انگلش ٹیم نے ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے اور پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بھارت چوتھے، ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقا چھٹے اور آسٹریلیاکا ساتواں نمبر ہے، اس کے بعد سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بالرز کی فہرست میں پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنرعماد وسیم کیریئرمیں پہلی مرتبہ بہترین پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، دوسرا نمبر بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کا ہے جبکہ جنوبی افریقا کے عمران طاہر دو درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :