صوبہ کے تمام چیف آفیسرز میٹرو کار پوریشنز و کمیٹیز مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لئے میدان عمل میں آجائیں ‘ منشاء اللہ بٹ

بدھ 28 جون 2017 14:20

صوبہ کے تمام چیف آفیسرز میٹرو کار پوریشنز و کمیٹیز مون سون بارشوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے مون سون بارشوں سے نبردآزما ہونے کے لئے چیف آفیسر میٹرہو پولیٹین کار پوریشن لاہور و صوبہ کے تمام چیف آفیسرز میٹرو کار پوریشنز و کمیٹیز کو فوری طور پرمون سون بارشوں سے نمٹنے کے لئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر اپنی تمام مشینری اورعملے کے ساتھ عملی اقدامات شروع کر دیںتاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حا ل سے با آسانی نمٹا جا سکے، ہر چیف آفیسر اپنے نامزد کردہ فو کل پرسن کے ذریعے عوام کو ہر لمحہ با خبر رکھیں۔

صو بائی و زیر محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ اس دوران کسی بھی آفیسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام بلدیات افسران چوبیس گھنٹے مقامی انتظا میہ کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوشاں رہیں ۔

(جاری ہے)

تما م چیف آفیسرز رائونڈ دی کلاک اپنے اہلکاروں کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق چیکنگ بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی علاقہ میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

تمام چیف آ فیسرز اپنے اپنے علاقہ میں بہنے والے گندے پانی کے نالوں میں حائل رکاوٹوں کو فوری دورکرت رہیں تاکہ بارشوں کے دوران ان میں پانی کا بہائومتواتر جاری رہے۔انہوں نے کہا کہ تمام چیف آفیسرز پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے بھی رابطہ میں رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر ان کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر عمل کیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کوئی اپنی ڈیوٹی کی ادائیگی میں کسی قسم کی حیل و حجت کا مظاہرہ کرے تو اس کے خلاف یک طرفی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی ادارے اپنی مشینری اور دیگر آلات و لیبر کے ہمراہ موقع پر موجود رہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مون سون سیزن میں ہر لمحہ بلدیاتی اداروںکی کارکردگی پر چیکنگ کا عمل جاری رکھیں گے۔