ضمنی انتخاب کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے حلقہ PS-114 کے ہر پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی ناگزیر ہے، علی اکبر گجر

بدھ 28 جون 2017 14:22

ضمنی انتخاب کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے حلقہ PS-114 کے ہر پولنگ بوتھ کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر اور کراچی کے حلقہ PS-114 کے لئے میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے حلقہ PS-114 کے ہر پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی ناگزیر ہی․کراچی کا امن بحال کرنے والے ہی اس شہر کے ووٹ کے حقدار ہیں․ حلقہ PS-114 کے باشعور ووٹر اپنے شہر اور اپنے بچوں کو محفوظظ بنانے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دے کر کراچی کو لاشوں کے تحفے دینے والوں سے مکمل نجاد دلائیں․صوبائی حکومت کی انتظامیہ اورکراچی کے بلدیاتی وسائل عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے حلقہ PS-114 کے ضمنی انتخاب جیتنے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں ماضی کے نوری نتھ اور مولا جٹ کراچی کے عوام کو دھوکا دینے کے لئے سرکاری وسائل استعمال کر کے ضمنی انتخاب جیتنا چاہتے ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر اور حلقہ PS-114 سے میا ں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار علی اکبر گجر نے چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی ہے کہ اس حلقے کے ضمنی انتخاب کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لئے پولنگ کے دن ہر پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر مسلح افواج کے اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائی جائی․ الیکشن کمشن نے ماضی کی پالیسی کا تسلسل برقرار رکھا اور -"سب اچھا ہے "کے منترا کو دہراتا رہا تو کراچی میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکے گا․ علی اکبر گجر نے اپنے حلقے میں اعظم ٹاون ، محمود آباد اعظم بستی میں انتخابی میٹنگز کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہے کہ ماضی کے مولا جٹ اور نوری نتھ اس ضمنی انتخابات کو کسی بھی قیمت پر چھیننا چاہتے ہیں تاکہ سندھ کے وسائل کی بند ر بانٹ کا سلسلہ ان کے اختیار سے باہر نہ جاسکی․ ایک طرف سندھ کی صوبائی حکومت کے تمام وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے ت دوسری طرف حکومت سندھ کی ملی بھگت اور دروں خانہ مشاورت سے کراچی کے بلدیاتی وسائل کو حلقہ PS-114 کا ضمنی انتخاب جیتنے کے لئے بلا خوف استعمال کیا جا رہا ہی․ صوبائی اور کراچی کی بلدیاتی حکومت کی اندرون خانہ یہ کوشش ہے کہ اس حلقے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا راستہ روکا جائی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ ماضی میں اس حلقے کے ووٹر نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کا ووٹ میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدواروں کو دیا اوراس بار بھی کراچی کے شہری اپنے شہر کو بھتہ خوروں لاشیں گرانے والوں اور شہر کو یرغمال بنانے والوں سے نجات دلانے والے قائد میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :