اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاتھامین کا ئل ٹینکر کے سانحے پر پاکستان کے ساتھ تعزیت کا اظہار

بدھ 28 جون 2017 14:22

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاتھامین کا ئل ٹینکر ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف الاتھامین نے آئل ٹینکر کے سانحے پر پاکستان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں انہوں نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سیکرٹری جنرل نے ٹینکر کے دھماکے کو المناک قرار دیتے ہوئے اس میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :