امریکا اور بھارت آپس میں باپ بیٹا ہیں ‘

کشمیریوں کے عظیم لیڈر سید صلاح الدین کو عالمی دہشتگرد قرار دینا کر ناانصافی ہے آل پاکستان مسلم لیگ (ر) آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر جاوید مغل کا بیان

بدھ 28 جون 2017 15:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ (ر) آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر جاوید مغل نے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت آپس میں باپ بیٹا ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے عظیم لیڈر سید صلاح الدین کو عالمی دہشتگرد قرار دینا کر ناانصافی ہے ۔ٹرمپ اور مودی گٹھ جوڑ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کو دھمکیاں دینا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

پاکستان کشمیریوں کا محسن اور وکیل ہے ۔کشمیری پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔ٹرمپ کا بیٹا بھارت بھول گیا ہے کہ پاکستان اتنا کمزور نہیں جتنا وہ سمجھ بیٹھا ۔ہم سب پاکستانی فوج کی پشت پر کھڑے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیںنوچ لیں گے ۔