رحمان ڈکیت کو بلا کر جے آئی ٹی نے خود کو متنازع بنا لیا ہے ،ْعابد شیر علی

بدھ 28 جون 2017 15:41

رحمان ڈکیت کو بلا کر جے آئی ٹی نے خود کو متنازع بنا لیا ہے ،ْعابد شیر ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ رحمان ڈکیت کو بلا کر جے آئی ٹی نے خود کو متنازع بنا لیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عاصم حسین، شرجیل میمن، عزیر بلوچ اور ایان علی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، جن کے خلاف جے آئی ٹی کی انکوائریز کو ایک سال ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے دشمن ’’رحمان ڈکیت‘‘ کو بلا کر جے آئی ٹی نے خود کو متنازع بنا لیا ہے ،ْ رحمن ملک کی اپنی جماعت پیپلز پارٹی کی تاریخ جے آئی ٹیز سے بھری پڑی ہے ،ْان پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جاتا، عابد شیر علی نے مطالبہ کیا کہ سابق آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بھی جے آئی ٹی میں بلایا جائے جنہوں نے 9 سال نواز شریف اور ان کے خاندان کا احتساب کیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 68 سالہ بابا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات کے بعد شادی تو کیا کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو ایک درندہ ہے جس کے خلاف ریاستی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔