عید پر لاہور میں بارش نے موسم کو مزید خوشگوار کردیا

شدید گرمی کے بعد بادلوں نے لاہور میں برسنا شروع کر دیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش رہی

بدھ 28 جون 2017 17:09

عید پر لاہور میں بارش نے موسم کو مزید خوشگوار کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) عید کے موقعہ پر لاہور میں بارش نے موسم کو مزید خوشگوار کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے بعد بادلوں نے لاہور میں برسنا شروع کر دیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم سہانا ہو گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق ابر رحمت نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی سچ ثابت کر دی ، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور بارش کے ساتھ ساتھ ہوائیں بھی چل رہی ہیں جنہوں نے عید کا مزہ دوبالا کر دیا جبکہ 2 روز سے جاری حبس کا بھی خاتمہ ہوا ہے لاہور کے علاوہ گجرات اور منڈی بہا الدین سمیت گردونواح میں بھی بارش جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔