اسرائیلی فوج کے غزہ کے بعض مقامات پر راکٹوں اور توپ کے گولوں سے حملے

بدھ 28 جون 2017 17:14

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) اسرائیلی فوج نے غزہ کے بعض مقامات پر راکٹوں اور توپ کے گولوں سے حملے کیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان اویژا اودرائی کے مبینہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملہ ہونے کے اعلان کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کی فوجی شاخ عزت الدین الاقاسم بریگیڈ کے غزہ کی پٹی کے مغرب اور شمالی رفاح کے دو ٹھکانوں سمیت غزہ کی ایک خالی اراضی پر بمباری کی۔

اودرائی نے اسرائیل کی بمباری کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ یہ حملہ غزہ کے علاقے شاعر نیگو سے داغے گئے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چونکہ غزہ کی پٹی حماس کے زیر ِ کنٹرول ہے لہذا اسرائیل پر ہونے والے ہر طرح کے حملے کی ذمہ داری اسی پر عائد کی جائیگی۔

(جاری ہے)

غزہ علاقے کی وزارت داخلہ نے اپنے تحریری اعلان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مذکورہ حملوں سے محض مختلف مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔

ادھر غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف الاکدرہ کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حماس کے ترجمان فیضی برحوم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل مزاحمتی علاقوں کو ہدف بنانے اور حالات میں کشیدگی لانے کے زیر مقصد جواز کے طور پر غزہ سے راکٹ داغے جانے کا دعوی کر رہا ہے، یہ اسرائیل کی ایک خطرناک اور ایک جانی پہچانی چال ہے۔

متعلقہ عنوان :