بنوں‘ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت 5جاں بحق ‘12زخمی ‘ مقدمات درج

بدھ 28 جون 2017 18:10

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت پانچ جاں بحق جبکہ12زخمی ہوگئے پولیس نے تمام واقعات کی الگ الگ مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے نورنگ کی حدود میں کنڈی چوک کے قریب تیز رفتار موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی میں صائمہ بی بی زوجہ زیشان ڈرئیوار جمیل ولد نامعلوم جاں بحق ہوگئے جبکہ اُلفت دختر دلروباز اور عامر ولد دلروباز ،زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو پوسٹمارٹم اور علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کردیا ،تھانہ منڈان کی حدود میں کچھ روز قبل مسلح تصادم میں زخمی ہونے والا ریاض خان ولد شیر دول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے یاد رہے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی ،تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خیر اللہ ولد ثناء اللہ سکنہ حاجی خیل انور شاہ کو اپنے گھر کے اندر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا مقتول کے بھائی امیر اللہ کی مدعیت میںپولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ عدائوت کوئی نہیں ، جبکہ تھانہ کینٹ کی حدود میں ہوائی گولی گرنے سے علاقہ سوکڑی جبار میں خاتون جاں بحق ہوگئی مختلف تھانہ جات کی حدود میں فائرنگ زاد وکوبی اور ٹریفک حادثات میں 12افرادزخمی پوگئے ہیں جن میں 3خواتین بھی شامل ہے

متعلقہ عنوان :