ڈیر ہ اسماعیل خان ‘ فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

بدھ 28 جون 2017 18:10

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2017ء) فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک عورت سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں مہربان ولد کالا سکنہ قاضی کھوکھر اپنے بھائی 45سالہ رمضان اور 50سالہ بھابھی نسیمہ کے ساتھ روانہ تھے کہ گائوں خان پور میں اچانک شوکت ،حسن ،حسن سامنے نمودار ہوئے اور انہوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے رمضان اور اسکی بیوی نسیمہ جاں بحق ہوگئے جبکہ مہربان بچ گیا پہاڑ پور پولیس نے بچ جانے والے مہربان کی رپورٹ پر چار افراد کیخلاف قتل و اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اسی طرح دوسرے واقعے میں کچی پیر اصحاب میں ایک مسلح شخص نے رات ڈھائی بجے صادق نامی شخص کو اسکے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا مقتول کی بیٹی رخسانہ شاہین نے تھانہ پہاڑ پور میں اس واقعے کی دعویداری احسان ولد احمد گل سمیت گیارہ افراد پر کی ہے جنکے ساتھ انکے والد کا جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :