جے آئی ٹی پر تنقید کا مطلب سپریم کورٹ پر تنقید ہے ،ْ حکومت نے عدلیہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو میری ایک کال پر پورا پاکستان باہر نکل آئیگا،عمران خان
ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی بین الاقوامی سازش کی جارہی ہے ،ْ بہاولپور کے بعد نواز شریف کوئٹہ اور پاراچنار کیوں نہیں گئی میڈیا سے گفتگو
بدھ 28 جون 2017 19:01
(جاری ہے)
چیئرمین تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ کے ملزم ہیں جن کے خلاف فوجداری تحقیقات ہورہی ہیں جو کرپشن سے زیادہ سنگین جرم ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف جے آئی ٹی میں 13 سوالات میں سے ایک کا بھی جواب دینے میں بھی ناکام ہوگئے ،ْالٹا کہہ رہے ہیں کہ جے آئی ٹی میرے سوالات کا جواب نہیں دے رہی ،ْمریم نواز سمیت شریف خاندان کو جے آئی ٹی میں گھسیٹنے کے قصور وار خود نواز شریف ہیں، انہوں نے اپنی جان بچانے کیلئے مرحوم والد اور بے چارے بچوں کو گھسیٹ لیا، حکومت کو پتہ ہے کہ فیصلہ اس کے خلاف آئے گا اس لیے جے آئی ٹی کو متنازع بنایا جارہا ہے۔
شہباز شریف کی جانب سے سانحہ بہاولپور کو 70 سالہ کرپشن کا نتیجہ قرار دینے سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ 70 سال میں سب سے زیادہ کرپشن شریف برادران نے کی ہے، 21 سال اقتدار میں رہے ایک ادارہ ٹھیک نہیں کیا، بجلی صرف اشتہارات میں بنائی جاتی ہے، پی ٹی آئی نے چند سال میں خیبرپختون خوا میں پولیس کو ماڈل پولیس بنادیا لیکن شریف برادران اور ان کے بچے صرف پیسہ بنانے میں لگے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ حکومت اداروں کو خریدنے میں ناکام ہوگئی تو سازش کا الزام لگادیا ،ْفوج اور سپریم کورٹ پر انگلیاں اٹھائی جانے لگیں ۔پی ٹی آئی چیرمین نے سانحہ احمد پور شرقیہ کو انتہائی افسوس ناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب میں ایک بھی برن سنٹر نہیں جس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہی ۔پارا چنار اور کوئٹہ دھماکوں کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی بین الاقوامی سازش کی جارہی ہے، اتحادی افواج کے عراق پر حملے کے بعد یہ آگ لگائی گئی جو اب پھیلتی جارہی ہے، پاکستان یہ لڑائی روکنے میں کردار ادا کرے، بہاولپور کے بعد نواز شریف کوئٹہ اور پاراچنار کیوں نہیں گئی فوج سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد میں پاراچنار کا دورہ کروں گا۔عمران خان نے کہاکہ بڑے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد کمیشن بنانا ہے، بنیادی سہولیات پر پیسہ خرچ نہیں کیا جارہا، نواز شریف کا بیرونی دوروں کا یومیہ خرچہ 27 لاکھ روپے ہے لیکن ان دوروں سے پاکستانیوں کو کیا ملتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.